نہ بابانہ، اس شخص سے شادی نہیں کر سکتی، عین موقع پر دلہن کا رخصتی سے انکار

(قدرت روزنامہ) ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب عین شادی کے  موقع پر دلہن رخصت ہونے سے انکار کر دیتی ہے اگر بات کریں بھارت کی تو ایسے واقعات کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں وہاں سب سے زیادہ ہے . تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی ریاست اتر  پردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والی دلہن نے نکاح سے قبل ہی شادی سے ہی انکار کر دیا .

دلہے کی جانب سے بارات میں آئے مہمانوں نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کر دی  جس کے نتیجے میں دلہن کے چچا مبینہ طور  پر زخمی ہوگئے، یہ صورتحال دیکھتے ہوئے 22 سالہ ارم نے شہزاد سے شادی سے ہی انکار کر دیا اور عذر پیش کیا کہ  ایسے شخص سے  شادی نہیں کر سکتی جو پورے خاندان کے سامنے اس طرح کا جارحانہ رویہ اپنا رہا ہے . لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار  پر لڑکی والے کے گھر والے بھی تشدد پر اتر آئے اور دلہا کی گاڑی توڑ دی اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو  پایا . گزشتہ دنوں ہی بھارتی ریاست اترپردیش کی تحصیل اورایا میں بھی ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جہاں دلہن نے دولہا کی نظر کمزور ہونے کے باعث شادی سے انکار کر دیا تھا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمال پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی دلہن ارچنا کی شادی بنشی گاؤں کے شیوم نامی شخص سے طے پائی تھی لیکن شادی کے روز ارچنا نے شادی کرنے سے منع کر دیا . . .

متعلقہ خبریں