(قدرت روزنامہ) ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب عین شادی کے موقع پر دلہن رخصت ہونے سے انکار کر دیتی ہے اگر بات کریں بھارت کی تو ایسے واقعات کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں وہاں سب سے زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والی دلہن نے نکاح سے قبل ہی شادی سے ہی انکار کر دیا۔ دلہے کی جانب سے بارات میں آئے مہمانوں نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دلہن کے چچا مبینہ طور پر زخمی ہوگئے، یہ صورتحال دیکھتے ہوئے 22 سالہ ارم نے شہزاد سے شادی سے ہی انکار کر دیا اور عذر پیش کیا کہ ایسے شخص سے شادی نہیں کر سکتی جو پورے خاندان کے سامنے اس طرح کا جارحانہ رویہ اپنا رہا ہے۔
لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی والے کے گھر والے بھی تشدد پر اتر آئے اور دلہا کی گاڑی توڑ دی اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔
گزشتہ دنوں ہی بھارتی ریاست اترپردیش کی تحصیل اورایا میں بھی ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جہاں دلہن نے دولہا کی نظر کمزور ہونے کے باعث شادی سے انکار کر دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمال پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی دلہن ارچنا کی شادی بنشی گاؤں کے شیوم نامی شخص سے طے پائی تھی لیکن شادی کے روز ارچنا نے شادی کرنے سے منع کر دیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…