لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بھی اذان کی آواز گونج اٹھا

لاہور (قدرت روزنامہ) ہوم آف کرکٹ لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی . آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا .

عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی گئی .
تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس، پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات شریک تھیں .

خیال رہے کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی تھی . برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا تھا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں