(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ن لیگ کے سابق کونسلر مشتاق احمد کی رہائش گاہ بسطامی روڈ جناح کالونی آمد، سابق ن لیگی کونسلر کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت جبکہ میاں اسلم اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
ن لیگی سابق کونسلر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اہل علاقہ نے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرانے پر میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔
عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت پارٹی کی جڑیں عوام میں گہری ہورہی ہیں۔میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…