شاہ سلمان نے قرآن پاک کی خطاطی کے عالمی مقابلوں کی منظوری دے دی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن پاک کی خطاطی کے بین الاقوامی مقابلوں کی منظوری دی ہے . سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقابلہ آئندہ شعبان میں منعقد کیا جائے گا .

اس کا اہتمام کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مدینہ منورہ کی جانب سے وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نگرانی میں ہو گا . سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے جو کنگ فہد قرآن کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی بھی ہیں کہا کہ مقابلے کا مقصد ماہر خوش نویسوں کو قرآن کریم کی کتابت میں منفرد

ہنر کے مظاہرے کا موقع فراہم کرنا ہے . قرآن کریم کی خطاطی کا مسابقہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے منسوب ہوگا . وزارت اسلامی امور نے کہا کہ جو خطاط قرآن کریم کی کتابت کے مسابقے میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ کنگ فہد کمپلیکس ویب سائٹ پر موجود فارم پر کرکے م روانہ کریں . یاد رہے کہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سالانہ قرآن پاک کے 20 ملین نسخے شائع کررہا ہے . شروع میں 8 ملین نسخے شائع کیے جاتے تہے . قرآن پاک کی چھپائی میں اعلی کاغذ استعمال کیا جاتا ہے . کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کر رہا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں