ن لیگ کے صوبائی صدر نے جلسے میں اپنی 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنی شمولیت کو اختر مینگل کی عدم شرکت سے مشروط کیا تھا . مریم نواز نے ن لیگ کی مقامی قیادت کے اختر مینگل کے حوالے سے تحفظات کو نظرانداز کردیا جس سے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی . اختر مینگل کی پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی ناراضی کو مریم نواز نے سنی ان سنی کردیا . ذرائع کے مطابق عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کے ن لیگ کو چھوڑنے کی وجہ بیانئے سے اختلاف نہیں بلکہ تنظیمی اختلافات تھے . . .
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سابق جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی .
ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل اور نواب ثنااللہ زہری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صوبے سے ن لیگ کا صفایا ہوا، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کی وجہ سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ جلسے میں ن لیگ نے اختر مینگل کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر ن لیگ کی مقامی قیادت ناراض ہو گئی .
متعلقہ خبریں