(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سابق جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل اور نواب ثنااللہ زہری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صوبے سے ن لیگ کا صفایا ہوا، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کی وجہ سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ جلسے میں ن لیگ نے اختر مینگل کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر ن لیگ کی مقامی قیادت ناراض ہو گئی۔
ن لیگ کے صوبائی صدر نے جلسے میں اپنی 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنی شمولیت کو اختر مینگل کی عدم شرکت سے مشروط کیا تھا۔
مریم نواز نے ن لیگ کی مقامی قیادت کے اختر مینگل کے حوالے سے تحفظات کو نظرانداز کردیا جس سے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔
اختر مینگل کی پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی ناراضی کو مریم نواز نے سنی ان سنی کردیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کے ن لیگ کو چھوڑنے کی وجہ بیانئے سے اختلاف نہیں بلکہ تنظیمی اختلافات تھے۔
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…