پیپلزپارٹی کے8 رہنما ایف آئی اے میں طلب

(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی جانب سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کونوٹسز جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا نوٹس ناصر شاہ، سعید غنی، نفیسہ شاہ، قادر پٹیل، شاہدہ رحمانی، ناز بلوچ، شہلا رضا، قادر مندوخیل کو جاری کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے بتایا کہ ارکان کو چیف جسٹس کے خلاف تقریر کرنے کے کیسز میں نامزد ایک شخص کی جانب سے میسج موصول ہونے پر طلب کیا گیا ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ارکان کو ایف آئی اے کی جانب سے پیکا قانون کے تحت نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمانوں اور رہنماوں کو خاموش کروانے کے لئے ریاستی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کسی شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر مسیج موصول ہونا جرم ثابت نہیں کرتا نہ ہی پیکا قانون لاگو ہوتا ہے۔

سیاسی رہنماوں کو ہزاروں کی تعداد میں مسیج موصول ہوتے ہیں۔ اگر میسج موصول ہونے کو کرمنلائیز کیا جائے گا تو پوری دنیا جیل میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اس قسم کو اوچھے ہتھکنڈوں سے خاموش نہیں کروایا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ نہیں کہا کہ جس کو یہ میسج موصول ہوا ہے ان سب کو نوٹس جاری کریں۔

نفیسہ شاہ نے کہا ایف آئی اے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے نیب کی طرح ایف آئی اے کو بھی سیاسی انجنیئرنگ کے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے کے سابق سربراہ کا سیاسی انجنئرنگ کے حوالے سے بیان بڑا واضح ہے۔ اعلی عدلیہ ارکان پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے۔

پیپلزپارٹی نے ارکان کو جاری نوٹسزکی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اعلی عدلیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago