اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جاسکتا، مولانا واسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران خان نے سنگین غفلت اورمجرمانہ کوتاہی کا مظاہرہ کیا انہیں اپنی حکومت کی کارکردگی کا حساب دینا ہو گا، عمران نیازی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جا سکتا، انہیں بتانا ہوگا کہ پاکستان کو دیوالیہ کیوں کیا؟ . ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھا سکتی ہے؟ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے، اتحادی حکومت پاکستان کو اس گرداب سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے .

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی نے عمران خان کو ذہنی بیماری میں مبتلا کردیا ہے . عمران خان کو متحدہ اپوزیشن نیاسکی نالائقی اور ناکام طرز حکومت کے باعث اقتدار سے باہر کیا ہے . دوسروں کو میر صادق اور میر جعفرکہنے والے کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے . ادارے بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم نیوٹرل ہیں اور ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں . آج ایک ادارہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کررہا ہے تو عمران خان کو ناگوار لگ رہا ہے . جمعیت کا روز اول سے موقف ہے کہ تمام اداروں کو آئینی دائرہ اختیار میں رہ کہ ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی . انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کا ڈرامہ رچاکر عوام کو ورغلایا جارہا ہے . یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے مہینوں امریکی صدر کے ٹیلیفون کا انتظار کیا . امریکی دورے پر شادیانے بجانے والے اپوزیشن کی جمہوری جدوجہد کو سازش قرار دے رہے ہیں . دنیا کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف چور راستے سے اقتدار پر مسلط ہوئی تھی . بیساکھیاں ہٹ گئیں توجعلی حکومت ریت کی دیوار ثابت ہوئی . سابق حکومت نے غیر آئینی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کی . انہوں نے کہا کہ کے منصوبے 4سال تک التوا کا شکار رہے ہیں، عمران نیازی کی حکومت نے گوادر پورٹ کے ساتھ مجرمانہ سلوک کیا، گوادر بندرگاہ میں کوئی بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا جبکہ پسنی فش ہاربر بھی کئی سال سے بند پڑا ہے .

. .

متعلقہ خبریں