اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جاسکتا، مولانا واسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران خان نے سنگین غفلت اورمجرمانہ کوتاہی کا مظاہرہ کیا انہیں اپنی حکومت کی کارکردگی کا حساب دینا ہو گا، عمران نیازی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جا سکتا، انہیں بتانا ہوگا کہ پاکستان کو دیوالیہ کیوں کیا؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھا سکتی ہے؟ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے، اتحادی حکومت پاکستان کو اس گرداب سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی نے عمران خان کو ذہنی بیماری میں مبتلا کردیا ہے۔ عمران خان کو متحدہ اپوزیشن نیاسکی نالائقی اور ناکام طرز حکومت کے باعث اقتدار سے باہر کیا ہے۔ دوسروں کو میر صادق اور میر جعفرکہنے والے کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔ ادارے بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم نیوٹرل ہیں اور ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ آج ایک ادارہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کررہا ہے تو عمران خان کو ناگوار لگ رہا ہے۔ جمعیت کا روز اول سے موقف ہے کہ تمام اداروں کو آئینی دائرہ اختیار میں رہ کہ ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کا ڈرامہ رچاکر عوام کو ورغلایا جارہا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے مہینوں امریکی صدر کے ٹیلیفون کا انتظار کیا۔ امریکی دورے پر شادیانے بجانے والے اپوزیشن کی جمہوری جدوجہد کو سازش قرار دے رہے ہیں۔ دنیا کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف چور راستے سے اقتدار پر مسلط ہوئی تھی۔ بیساکھیاں ہٹ گئیں توجعلی حکومت ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ سابق حکومت نے غیر آئینی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کی۔انہوں نے کہا کہ کے منصوبے 4سال تک التوا کا شکار رہے ہیں، عمران نیازی کی حکومت نے گوادر پورٹ کے ساتھ مجرمانہ سلوک کیا، گوادر بندرگاہ میں کوئی بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا جبکہ پسنی فش ہاربر بھی کئی سال سے بند پڑا ہے۔

Recent Posts

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

5 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

13 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

17 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

24 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

29 mins ago

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔…

42 mins ago