کرینہ کپور زمانہ طالب علمی کی یادوں میں کھوگئیں، انمول تصاویر منظرِ عام پر

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نامور صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی زمانہ طالب علمی کی یادیں ستانے لگیں .

کرینہ کپور اپنی اسکول کی سہیلی سے ملاقات کے بعد زمانہ طالب علمی کی یاد میں کھوگئی اور انہوں نے انسٹاگرام پر اسکول میں دوستوں کیساتھ لی گئی تصاویربھی شیئر کردیں .

بالی ووڈ سپر اسٹار بیبو ان دنوں مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جہاں ان کی ملاقات اپنی اسکول کی ایک دوست ہوئی، جو کرینہ کو ماضی کے جھروکوں میں لے گئی .

اپنی دوست سے ملاقات کے بعد کرینہ نے 1996 میں اپنے زمانہ طالب علمی کی کچھ تصاویر ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کیں اور تصاویر دینے پر اپنی دوست کا شکریہ ادا کیا، تصاویر دہیرادوں کے ویلہیم اسکول کی طالبات کے دورہ راجھستان کی ہیں .

مداحوں کی جانب سے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، جب کہ صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں .

کرینہ کپور کی بہن اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی تصاویر پر محبت کا اظہار کیا جب کہ اداکارہ پریا ملک نے ویلہیم گرلز اسکول کے یورنیفارم کو لیجنڈری قرار دیا .

. .

متعلقہ خبریں