اے سی کا زیادہ استعمال آپ کو کن بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے؟

(قدرت روزنامہ)کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ سارا دن ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھنے سے آپ کوکئی طرح کی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں ، جس میں سانس کی بیماری، پھیپھڑوں کی بیماری، جسم میں مستقل درد، جلد کے مسائل وغیرہ بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

مستقل ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں ، اے سی کا زیادہ استعمال آپ کو ان بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے؟

سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل:
اے سی میں رہنے سے آپ گرمی سے تو نجات پا لیتے ہیں لیکن اس کی مستقل ٹھنڈک آپ کے پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر اے سی کے فلٹر کی بار بار صفائی نہ کی جائے تو اس میں بھی جراثیم اورگرد وغبار جو کہ ہوا کے ساتھ ہماری سانس میں شامل ہو جاتا ہے اس سے الرجی اور دوسری بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

ایک خاص قسم کے بیکٹیریا، لیگیونیلانیموفیلا کی وجہ سے بھی سانس لینے کے عمل کو متاثر کرنے والی ایک اور بیماری، لیگیونیئر بھی ہوسکتی ہے۔

پھیپھڑوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے ، جو لوگ نزلہ زکام کے مستقل مریض ہیں ان کو خاص کر بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کندھوں اور سر میں درد:
ائیر کنڈیشنر کی ٹھنڈک سے سراورکندھوں میں مستقل درد بھی رہنا شروع ہو جاتا ہے۔

اس کی ٹھنڈک جسم کے پٹھوں اور جوڑوں کو متا ثر کرتی ہے اور اس سے جسم کے مختلف حصے متاثر ہوتے ہیں۔

یہ ٹھنڈک جسم میں بیٹھ جاتی ہے اور خاص کر اگراے سی کی کولنگ زیادہ ہو تو پھر تو یہ زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے کیونکہ اس ٹھنڈک سے نکل کر جب آپ باہر کے درجہ حرارت میں آتے ہیں تو یہ زیادہ مضر صحت ہو تا ہے جسم کا درجہ حرارت بار بار کم زیادہ ہوتا ہے جو کہ آپ کی باڈی پر اثر انداز ہو تا ہے۔

اس لئے کوشش یہ کرنی چاہیے کہ مستقل سارا دن اے سی میں نہ رہیں بیچ میں کچھ وقت کے لئے نارمل ٹمپریچرمیں بھی اپنے جسم کو رکھیں تاکہ ٹھنڈ کا اثر کچھ کم ہو۔

اے سی کا ٹمپریچر کم پہ نہ رکھیں
اکثر لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ بہت زیادہ کولنگ پسند کرتے ہیں۔ اسی لئے وہ ائیرکنڈیشنر کا ٹمپریچر16 سے 22 کے درمیان میں رکھتے ہیں ، جو کہ آپ کے جسم کے لیے مضر ہوتا ہے۔

بہت زیادہ ٹھنڈک آپ کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور جوڑوں میں درد کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔

ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلد بوڑھے ہوتے ہیں
مستقل ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں ، جی ہاں ان کی جلد پر جھریاں جلدی بڑ جاتی ہیں ، کیونکہ اے سی کمرے کی نمی کو کھینچ لیتا ہے، جس کی وجہ سے خشکی بڑھ جاتی ہے۔

اے سی میں زیادہ بیٹھنے یا رہنے والوں کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے اور اس پر جھریاں جلدی پر جاتی ہیں۔

اس لئے اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ پانی کا استعمال بڑھا دیا جائے یا پھر روم ہیومیڈیفائیر کا استعمال کیا جائے جو کہ کمرے میں نمی کا تناسب برقرار رکھے۔

اس کے ساتھ ساتھ پانی پیتے رہیں تاکہ جلد خشک نہ ہو۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

2 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

6 mins ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

9 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

30 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

36 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

36 mins ago