پاکستانی انجینئر نے موٹرسائیکل پر طویل سفر کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

(قدرت روزنامہ)پاکستانی انجینئر ابرار حسن نے موٹرسائیکل پر طویل سفر کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے .

پاکستان کے نوجوان بائیکر اور وی لاگر جو پیشہ سے ایک انجینئر بھی ہیں، انہوں نے 80 سے زائد ممالک کا سفر طے کیا ہے جن میں سے 12 ممالک کا سفر انہوں نے موٹر سائیکل پر طے کیا ہے .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال ابرار حسن نے موٹر سائیکل پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا اپنا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا .

انہوں نے رواں سال 9 فروری کو اپنے آبائی قصبے ننکانہ صاحب سے سفر کا آغاز کیا اور تین بر اعظموں کو عبور کرتے ہوئے وہ 50 دن بعد 27 مارچ کو مدینہ پہنچے .

جس کے بعد انہوں نے مدینہ سے مکہ کا سفر طے کرکے عمرے کی سعادت حاصل کی .

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعدد سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے راستے میں بہت سے لوگوں سے ملنا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا .

انہوں نے کہا کہ خصوصی برکت یہ تھی کہ رمضان کی آمد سے چند دن قبل مدینہ پہنچ کر میں نے پہلا روزہ وہیں رکھا جبکہ سعودی عرب کی عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال اور محبت پر انہوں نے شکریہ ادا بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں