(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مظفر گڑھ میں تھرمل بائی پاس کے قریب پیش آیا، جبکہ جمشید دستی کے بھائی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مشتاق دستی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق مشتاق دستی زمین کے تنازع پر پنچائت کے لئے گئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی نے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…