پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی (قدرت روزنامہ) ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدر کی لانچنگ تقریب  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے .

ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے .

دوران تقریب اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترقی بہترین تعلقات کی ڈور میں بندھے ہوئے ہیں ،  کوویڈ کے دوران جہاز کی تیاری دونوں ممالک کی بڑی کامیابی ہے ، مختلف شعبوں میں  ترکی اور پاکستان کو بہترین معاونت حاسل ہے ، پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے .

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  پاکستان اورترکی ایک قوم ہےجو 2 ممالک میں مقیم ہے،  نیول چیف،ترک کمپنی اورشپ یارڈکاعملہ مبارکبادکامستحق ہے، سی پیک منصوبہ علاقائی روابط کےفروغ کیلئےاہم ہے .

 خیال رہے کہ پی اینا یس بدر ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کرچای شپ یارڈ پر تیار کیا گیا ہے . پاک ترک اشراک سے دو کار ویٹ جہازوں کی تعمیر پاکستان میں جاری ہے جبکہ دو جہازوں کی تعمیر ترکی میں ہو رہی ہے ، یہ تمام جہاز  جدید ہتھیاروں اور سینرز سے لیس ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں