ہانیہ عامر کی اقرا عزیز کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل، صارفین آگ بگولہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی نامور ادااکرہ اقراء عزیز کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .

حال ہی میں ہانیہ عامر کو اپنی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کی ایک تقریب میں دیکھا گیا جہاں پر اُن سے دیگر اداکار مل رہے تھے اور انھیں فلم کی کامیابی پر مبارکباد دے رہے تھے .

اس موقع پر اداکارہ اقرا عزیز بھی اپنے شوہراداکار یاسر حسین کے ہمراہ تقریب میں آئیں، وائرل ویڈیو میں انہیں ہانیہ عامر کو مبارکباد دینے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ہانیہ عامر انھیں شاید دیکھ نہیں پاتی یہی وجہ ہے کہ وہ اداکارہ اقراعزیز کو نظر انداز کرکے کسی اور سے ملنے سے کیلئے آگے بڑھ جاتی ہیں .

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس طرح نظر انداز کرنے پر اقرا عزیز بڑا دلچسپ ردعمل دیتی ہیں .

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کوسخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

. .

متعلقہ خبریں