الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرقائم کر دیئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرقائم کر دیئے ہیں ۔جس میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کے لئے رکھی جائیں گی۔ اس دوران ووٹرز اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔
ڈسپلے سینٹر21مئی 2022سے لے کر 19جون 2022 تک کھلے رہیں گے۔اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کے مطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے۔ نیزکسی غیر متعلقہ / فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کااخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔ سرکاری ملازمین او ر ان کے اہل خانہ عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی کرواسکتے ہیں۔

ملک بھر میں کل 20159ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان میں 1473 ہیں۔ تمام فارموں(اندراج ، اخراج ودرستگی) پر کارروائی کے لئے حاکم نظرثانی کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔ فارم ڈسپلے سینٹرز کے علاوہ ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وں ، اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر اور اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہیں۔
ووٹ کے اندراج کے لئے بھی فارم 15 کوائف کی درستگی کے لئے فارم 17جبکہ ووٹ کے ٹرانسفر کے لئے بھی فارم 15 پٴْر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کوئی بھی ووٹر اپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجود کسی بھی غیر متعلقہ ووٹر کیخلاف فارم 16 پٴْرکرکے اعتراض جمع کراسکتا ہے۔ تمام ڈسپلے سینٹر ز میں مطلوبہ فارم فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کو مہیا کئے جائیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

11 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

19 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

32 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

40 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

50 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

58 mins ago