وزیراعظم شہبازشریف کا سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر17 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں،ہمیں سولر اورونڈانرجی کی طرف جانا ہے، گرین انرجی سے 20 ارب ڈالرسالانہ بچت ہوگی، سامان تعیش پرپا بندی سے 4 ارب ڈالر بچے گا جس سے خوردنی تیل سستا کریں گے .
انہوں نے کراچی میں تاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کی تاجر برادری کے پاس مسائل کا حل جاننے آیا ہوں، آپ لوگوں کے پاس مسائل کا حل ہے، ڈالر 2018 میں 115 روپے کا تھا، جب ہماری حکومت بنی تو حلف لیا تو ڈالر 189 پر تھا، یہ 65 روپے کی اڑان تھی اس کا ہمارا کوئی قصور نہیں تھا لیکن جب حلف لیا تو ڈالر 8روپے سستا ہوا، باقی صورتحال یہ ہے کہ جب پچھلی حکومت کو پتا چلاکہ عدم اعتماد کا کامیاب ہوجائے گی تو کسی شاطر آدمی نے مشورہ دیا کہ آپ پیٹرول ڈیزل سستا کردیں، پاکستان قرضوں کی مے پی رہا ہے، لیکن یہ جال بچھا دیا گیا ،اب ہماری سیاسی مجبوری ہے کہ ہمیں سرمنڈاتے اولے پڑے، اگر پچھلی حکومت نے ،آٹا، خوردنی تیل، چینی کی قیمتیں کم کی ہوتی تو پھر بات کرتے، کوئی منصوبہ بتا دیں جس کا معاش سے تعلق ہو، زراعت، سماج سے تعلق ہو؟ 22 ہزار ارب کے قرض لیے گئے، 1947 اور 2018 سے لے کر30 مارچ 2022 تک 80 فیصد قرضوں میں اضافہ ہوا، اس وقت تو کوئی سیاسی افرتفریح نہیں تھی، بلکہ اس لاڈلے کو ہمارے مقتدر ادارے نے ایسی سپورٹ دی جو 75 سالوں میں کسی کو نہیں ملی، اگر ایسی سپورٹ ہماری کسی حکومت کو 30 فیصد بھی ملاہوتا تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جا رہا ہوتا .

ہمارے ادوار میں سی پیک آپ کے سامنے آیا، پن بجلی کے منصوبے لگے،اربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبے بنے، لیکن لوڈشیڈنگ نااہلی اورت بدترین کرپشن کا نتیجہ ہے . کیا یہ سیاسی افراتفریح تھی کہ آپ چینی ایکسپورٹ کریں پھر امپورٹ کریں، گندم برآمد کی پھر درآمد کررہے ہیں، تیل اور ایل این جی جب مہنگی ہوئی تو کیا یہ افراتفریح تھی؟ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ آپ ملک کو کھوکھلا کردیں ،روپیہ ہچکولے کھا رہا ہے اس صورتحال کو آپ سمجھتے ہیں، خدارا آپ مسائل کا حل نکالیں، میں امپورٹ پر پابندی کیوں لگائی ؟ کیونکہ ااشرافیہ تو گاڑیاں منگوا لیں، لیکن غریب کو ٹوٹی پھوٹی سائیکل بھی نہ ملے، اگر سامان تعیش سے 4ارب ڈالربچتا ہے تو خوردنی تیل پر سستا کریں گے .
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، پاکستان سالانہ 20 ارب ڈالرتیل گیس پر خرچ کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، گرین انرجی پر توجہ دینا ہوگی، ملک کو 20 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا ہے، سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر17 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں