عمران خان کو نکال کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے ہمیں معلوم نہیں تھا:راناثنااللہ

اسلام اباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نکال کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے ہمیں معلوم نہیں تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہےاگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں،معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلتی۔ ان کاکہنا ہے کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں،اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں،جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے۔الیکشن میں لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا احترام کرتےہیں مگر اس طرح حکومت نہیں چلتی۔ اس قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کردیاگیاہے۔جب تک ادارے اور سیاسی جماعتیں ملکر کوشش نہیں کرتے بحرانوں سے نہیں نکل سکتے۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، اگر آئی ایم ایف ہمارا قرضہ ڈبل کر دے، دوست ملک ساتھ دیں تو صورتحال سنبھل سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 24،25 مئی کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، ان سے معلوم ہوجائے گا کہ ملکی معیشت بحال ہو گی یا نہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے ماحول میں اگر ہمارے لیے پریشانیاں پیدا کی جا رہی ہیں تو وہ لوگ فیصلہ کر لیں جنہیں پوسٹنگ ٹرانسفر میں پڑنے کا شوق ہے ۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

57 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

1 hour ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago