آئی جی اسلام آباد تبدیل،اکبر ناصر خان نئے پولیس چیف تعینات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی جی اسلام آباد تبدیل،اکبر ناصر خان نئے پولیس چیف تعینات . مییڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی اسلام آبادپولیس احسن یونس کو تبدیل کر دیا گیا،تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے .
اکبر ناصر خان نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) میں فرائض انجام دے رہے ہیں . دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں . سابق آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس کی خدمات بھی پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں .

خیال رہے کہ دسمبر 2021 میں قاضی جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا . چند روز قبل خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی تھیں ، پنجاب حکومت میں خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی تھیں .
اس کے علاوہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی تھیں جب کہ سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا تھا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ان تام تقرروتبادلوں کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیے گئے تھے . خیال رہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اہم سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں