پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن ارکان کو ڈی سیٹ کر نے پر الیکشن کمیشن کی تعریفیں

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی قیادت نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے . روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 25منحر ف ممبران پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ قرار دینے کے فیصلہ پر پی ٹی آ ئی کی قیادت نے شادیا نے بجا ئے ہیں، فیصلہ کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا ہے، عمران خان نے ملتان کے جلسہ سے خطاب میں اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے کہ لوٹوں کو ناہل قرار دیدیا گیا،فرخ حبیب نے کہا کہ

پاکستان میں ہمیشہ کے لیئے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہو گیا ہے .

اب ضمیر فروشوں کا ووٹ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ووٹ کاسٹ ہوگا . لوٹے آج بری طرح سے کریش ہو رہے ہیں . سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ شاندار ہے .

. .

متعلقہ خبریں