پنجاب میں نئی گورنر کی تعیناتی ، صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا ہے ، عارف علوی کا کہناتھا کہ آرٹیکل 101(2) کے تحت ’ گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا “ .

تفصیلات کے مطابق خط کے جواب میں صدر عارف علوی کا کہناتھا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرا رہیں ، گورنر کے خط اور رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ایم پی ایز کی وفاداریاں بدلی گئیں ،پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کرکے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی گئی ،غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے ، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے گورنر کے موقف کی توثیق ہوئی ، ،الیکشن کمیشن کے بیس مئی کے فیصلے سے بھی گورنر پنجاب کا موقف مستحکم ہوا،الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کے انحراف کی تصدیق کی ، الیکشن کمیشن نے وفاداریاں بدلنے کو ووٹر اور پارٹی پالیسی کو دھوکہ دینے کی بدترین شکل کہا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق 25 منحرف ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں رہے ، وزیراعظم آرٹیکل 48(1 )کے مطابق نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں .

. .

متعلقہ خبریں