سیاست میں اخلاقیات ہی نہیں ہو گی تو مملکت شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی: فواد چوہدری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز  کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی  سماعت کے دوران پولیس کے جج کی گاڑی کو روکنے پرتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جب اخلاقیات ہی نہیں ہوگی اور تجربوں کے طور پر حکمران بنائے جائیں گے تو مملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کاسامنا کرے گی،آج جج صاحب عام مقدمات کی طرح اس کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی ہے اور دونوں جیل جاتے ہیں لیکن ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کو جیل کی بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا .

واضح رہے کہ ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضری پر ہیں جہاں موصوف پرالزام ہے کہ 16 ارب روپیہ پاکستان سے لندن لانڈر کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں