لاہور (قدرت روزنامہ) نوے کی دہائی میں فلموں میں بطور ولن جلوہ گر ہونے والے شفقت چیمہ نے ایک ایسے واقعے کا ذکرکیا ہے جس میں ان کی جان جاتے جاتے رہ گئی۔انھوںنے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران اداکار سعود انھیں پانی میں ڈوبتا ہوا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ شفقت چیمہ نے بتایا کہ وہ اور سعود شوٹنگ کے دوران گہرے پانی میں چلے گئے تھے۔پانی وہاں دس سے بارہ فٹ گہرا تھا۔
مجھے تیرنا نہیں آتا تھا لیکن سعود تیرنا جانتاتھا۔ میں نے اسے کہا میں ڈوب رہا ہوں مجھے بچا لو۔ لیکن سعود نے مجھے ایک طرف دھکا دیا اور خود تیرتا ہوا وہاں سے چلا گیا۔ شفقت چیمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی ندیم چیمہ ڈائریکٹر تھے وہ بھی تیرنا نہیں جانتے تھے وہ میری حالت دیکھ کر پانی میں کود گئے۔ہم دونوں کو کسی فرشتے نے بچایا۔اس کے بعد ہماری حالت غیر ہوچکی تھی۔ یہ واقعہ سناتے ہوئے شفقت چیمہ کی آنکھوںمیں آنسو آگئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…