الیکشن کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو ہرائیں گے، نواز شریف نے لندن سے بڑا اعلان کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) نواز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں . تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے ملتان جلسے کے خطاب کے بعد لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں .

عمران خان کو ہرائیں گے . دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے، ضمنی الیکشنز میں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے . نواز شریف نے عمران خان کے مریم نواز پر کیے جانے والے طنز پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی، اس کو یہ نہیں پتہ کہ ماں، بہن کی عزت کس کو کہتےہیں . اس کو یہ نہیں پتہ خواتین کی عزت ہمارے یا اسلامی معاشرے میں کیا مقام ہے، نام لیتا ہے مدینے کی ریاست لیکن باتیں اور حرکتیں وہ کرتا ہے کہ دنیا کے گندے سے گندے معاشرے میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی . جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے . انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے نائب صدر ن لیگ مریم نواز سے متعلق بیان پر شدید ردعمل میں کہا کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں . کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کےخلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے . مسجد نبویﷺ کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے . اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا . انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، عمران نیازی مریم نواز کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہینِ کر رہا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں