”میری پیشگوئی ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کی ۔۔“شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کر دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مجھے اب کسی وزارت اور عہدے کی طلب نہیں ، میری پیشگوئی ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس کیلئے امیدواروں کی لائنیں لگ جائیں گی .

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ میری پیشگوئی ہے پی ٹی آئی کے ٹکٹس کیلئے امیدواروں کی لائن لگ جائے گی، الیکشن کے بعدوزارت کے خواہشمندوں کی قطارلگ جائےگی، صوبہ جنوبی پنجاب کوئی سیاسی مطالبہ نہیں،معاشی ضرورت ہے، صوبہ جنوبی پنجاب کامطالبہ میر ے والدکے دورسے ہورہاہے، مجھے ا ب کسی وزارت اورعہدے کی طلب نہیں، کچھ لوگ نہیں چاہتے جنوبی پنجاب حقیقت بنے، پنجاب میں 30 سال شریف صاحبان کی حکومت رہی، شریف برادران نے بھی نہ چاہتے ہوئے صوبہ جنوبی پنجاب کی بات کی .

. .

متعلقہ خبریں