(قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک میں’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی ہے .
حدیقہ کیانی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کیا گیا ہے .
دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے .
حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اور اسی لیے نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگے اشتہار میں بطور ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘گلوکارہ کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے .
اس حوالے سے حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں اپنی تصویر شیئر کی .
سوشل میڈیا صارفین کی جانب حدیقہ کیانی کو مبارکباد دی جارہی ہے .
واضح رہے کہ اس سے قبل دو بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی گلوکارہ عروج آفتاب اور گلوکارہ مہک علی کی تصویر بھی ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی تھی .
. .