عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے .

عائشہ عقبیٰ خان کی جانب سے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سنائی گئی ہے .

ان کی پوسٹ پر ہلکے نیلے رنگ کے جوتے بنے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’ہم اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں . ‘

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے .

اس جوڑے کے ہاں 10 نومبر 2019 کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا .

عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی .

میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلواربھی جیتی .

. .

متعلقہ خبریں