نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام شروع ہو چکا ہے، شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام شروع ہو چکا ہے .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو دلدل میں ڈال سکتی ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سیاسی اکھاڑا بنانا ، فوج کو سیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے .

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ ملک عدم اعتماد کے جھٹکے سے باہر نہیں نکلا، مزید دینا بحران کو مزید سنگین بنا دے گا .

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ایک ووٹ کی اکژیتی حکومت نے جنم پایا ہے، جو دو نفلوں کی مار ہے جبکہ عمران خان نے قوم کو اکھٹا بھی کیا اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار کیا .

شیخ رشید نے کہا کہ آج وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں کرپشن کیس میں عدالت کے کٹہرے میں تھے ، پنجاب میں کوئی حکومت نہیں وفاق میں ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے .

جاری ٹوئٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ ملکی اور غیر ملکی طاقتیں زمینی حقائق سے بے خبر ہیں، پر امید ہوں جلد نگران حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام شروع ہو چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں