وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی انتہائی اہم ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زر داری نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا . وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز و سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ملاقات کی جس میں سینئر حکومتی وزراء، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے شرکت کی،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی .

ملاقات میں اتحادی جماعتوں کا وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد

کا اظہار اور موجودہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین کیا گیا . ملاقات میں باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں