جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا، ایمان مزاری نے کلین چٹ دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ والدہ کو رہا کرنے کی کوئی خبر نہیں دی گئی، جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ والدہ کو رہا کرنے کی کوئی خبر نہیں دی گئی، نہیں معلوم میری والدہ کس حالت میں ہیں .

ایمان مزاری نے کہا کہ اگر کوئی پرچہ ہے تو بتایا جائے،کسی نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا، یہ اغواکا کیس ہے،گرفتاری نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ جو انہوں نے نوٹس لیا، یہ جو کچھ

ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا . خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں