تحریک انصاف پنجاب کی سیاست کی اہم وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف پنجاب کی سیاست کی اہم وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب . تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود سے پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ اور اوکاڑہ سے مرکزی رہنما رائے عزیز اللہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی .

مسرت جمشید چیمہ اور رائے عزیز اللہ کی قیادت میں ملنے والے وفد میں سابقہ چیئرمین حاجی شفقت علی،ملک سلمان ،ملک محمد اکرم بھٹی،سابق چیئرمین چوہدری سجاد انور،وائس چیئرمین ملک اجمل بھٹی اور د یگر بھی شامل تھے .

اس موقع پر رینالہ خورد سے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی ملک محمداکرم بھٹی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا . شفقت محمود نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے کہا کہ ملک محمد اکرم کی شمولیت سے اوکاڑہ میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی . ملک محمد اکرم نے شفقت محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا .

. .

متعلقہ خبریں