حج فلائٹ آپریشن شروع ہونے میں 10 دن باقی رہ گئے، کرایوں کی منظوری نہیں دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو حج فلائٹ شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا اور کرایوں کی بھی منظوری نہیں دی گئی . تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کے معاملے پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو حج فلائٹ شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا .

حج فلائٹ آپریشن شروع ہونے میں 10 دن باقی رہ گئے . ذرائع کا کہنا ہے کہ 31مئی سے حج فلائٹ آپریشن متوقع ہے لیکن وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فلائٹوں کے کرایوں کی بھی منظوری نہیں دی گئی . ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنوں کو عازمین حج کوحجاج مقدس پہنچانے سے متعلق کوٹہ بھی مختص نہیں کیا گیا . وزارت مذہبی امور کی جانب سے شیڈول نہ ملنے پر ایئرلائنوں کو مشکلات کا سامنا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں