اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسملبی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے ایک ایسا بیان جاری کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔بی بی سی کے مطابق اپنی اس ویڈیو میں دیے گئے بیان میں قاسم خان سوری نے مارکیٹنگ کی نجی کمپنی ’فئیر ڈیل‘ پرائیویٹ لمیٹڈ کو اسلام آباد اور متحدہ عرب امارات کے بعد لاہور میں اپنا نیا دفتر کھولنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم بعد میں انھوں نے اپنی اس غلطی کو تسلیم کیا ہے۔ڈپٹی سپیکر قاسم سوری
نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کمپنی نے ان سے اس ویڈیو کی درخواست کی تھی۔’میں نے غلطی سے یہ ویڈیو اپنے دفتر سے ہی ریکارڈ کر لی۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ اتنا ردعمل آئے گا۔ میں نے ان(کمپنی) کے لیے صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔‘انھوں نے مزید کہا ’مجھے اس وقت احساس نہیں ہوا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی۔‘واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اب یہ ویڈیو ہٹا دی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ابھی بھی اس پر بحث جاری ہے اور ملا جلا ردعمل آ رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…