غلاف کعبہ کی بلا تعطل صفائی ، سمارٹ مشین نے مسجد حرام میں کام شروع کر دیا

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)حرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے بلا تعطل کئی گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت کی حامل سمارٹ مشین فراہم کر دی ہے۔ اس کا اہتمام انتظامیہ کے ماتحت کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے سیکریٹری عبدالحمید المالکی نے کہا ہے کہ سمارٹ مشین جدید ٹکنالوجی سے کام کرتی ہے۔ یہ بہت ساری خوبیوں سے لیس ہے۔المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے اس کا خصوصی اہتمام اس وجہ سے بھی کیا گیا ہے کیونکہ خالص ریشم سے تیار

غلاف کعبہ کی چمک دمک برقرار رکھنے اور اسے معمولی سے معمولی نقصان سے بچانا نہایت ضروری ہے۔ یہ مشین اس حوالے سے بہت موثر ہے اور گھنٹوں کام کرسکتی ہے, اس کا رزلٹ بہترین ہے۔دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے صفا اور مروہ پہاڑیوں کی دھلائی کا بھی اہتمام کیا۔ یہ کام ہر ہفتے کیا جاتا ہے تاکہ صفائی کا معیار عمدہ رہے اور ہر قسم کی آلودگی سے صفا اور مروہ پاک صاف رہیں۔مسجد حرام میں صفائی ستھرائی کے ادارے کے انچارج جابر الودعانی نے کہا کہ صفا اور مروہ کی صفائی اور دھلائی خاص آلات اور جراثیم کش مادے سے کی جاتی ہے۔ یہ کام سپیشل ٹیم انجام دیتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھی صفا اور مروہ کی صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مروہ پہاڑ کے اطراف نصب شیشوں کی صفائی کی جاتی ہے اور اس کی صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

7 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

18 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

46 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

57 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago