چیئر مین نیب کو شہبازشریف کا فیس پسند نہیں اس لیے نئی انکوائریاں شروع کررہے ہیں . عمران خان کے ساتھ چیئر مین نیب کا بھی نمبر آئے گا . بہاولپور سیٹ لائٹ ٹاؤن کیس میں نیب ملتان کو مئی 2020میں تفصیلی جواب جمع کراچکے ہیں . نیب عمران خان کے کہنے پر شہبازشریف پر دوبارہ کیس بنارہا ہے . ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا حکومت پر کوئی تنقید کرے تو ان پر ہر طرح کے مقدمات درج ہوتے ہیں . اپوزیشن کے لیڈروں کے بارے میں حکومتی ترجمان گندی زبان استعمال کرتے ہیں ان کیخلاف کیوں مقدمات درج نہیں ہوتے . ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ صرف حکومت مخالف لوگوں کیخلاف ایکٹیو ہوتا ہے . شہبازشریف کیخلاف دوبارہ نئی انکوائری کی منظور ی دی گئی . شہبازشریف کو صاف پانی میں گرفتار کیا بعد میں گرفتاری آشیانہ سکینڈل میں ڈال دی پھر معاملہ رمضان شوگر مل کے گندے نالے کا نکل آیا . نیب کو عمران نیازی کی طرف سے دباؤ ڈالا گیا کہ شہبازشریف کیخلاف نیا کیس بناؤ . شہبازشریف کومئی 2020میں ملتان نیب کی جانب سے ایک سوالنامہ آیا جس کا تفصیلی جواب جمع کراچکے ہیں . شہبازشریف کی ضمانتوں میں واضع عدالتوں نے کہا شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی . عمران نیازی اور چیئر مین نیب کان کھول کر سن لیں اس بار شہبازشریف کو جیل نہیں جانے دینگے . شہبازشریف نے بہاولپور میں لال سوہنرا پارک کے متاثرین کو لیز پر زمین دی . تمام سرکاری محکموں کی جانب سے تجاویز کے بعد متاثرین کو زمین لیز پر دی گئی . انہوں نے مزید کہاایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کا جو کیس بنایا اس پر نیب پہلے سے انکوائری کرچکا ہے . کہاں ہے وہ شہزاد اکبر جو ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ پریس کانفرنس کرتا ہے اس کی گمشدگی کیلئے اشتہار دینا پڑے گا . شہبازشریف ہر پیشی پر حاضر ہوئے اور مکمل تعاون کیا . شہبازشریف کا نام آج بھی ای سی ایل میں ہے . عمران خان کا جھوٹا احتساب اپنی موت آپ مرچکا ہے . لاہور کا والٹن ایئر پورٹ اپنے دوست کو دے دیا گیا . راولپنڈی رنگ روڈ اور راوی ریور ڈویلپمنٹ کے نام پر اربوں کی کرپشن ہوئی . لیکن نیب کو ہوش نہیں آرہا . مسلم لیگ(ن) نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کی . براڈ شیٹ کو بائیس ارب کی ادائیگی آپ نے کی ہے . اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی اب اجازت نہیں دینگے . عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ملک روحوں اور تعویذ گنڈوں پر چل رہا ہے . عمران خان کے اہلخانہ عام لوگ ہیں . ان کو مقدس روحیں نہ بنائیں . پہلے سیاسی ورکروں تک آگ محدود تھی اب صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے . ہمارے چار کارکنوں کو مارا گیا . اداروں کو سیاست سے پاک کرنے والوں نے ادارے متنازعہ بنادیے ہیں . صحافیوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کیلئے لے جاتے ہیں . حکومتی ترجمان کہتے ہیں کہ پاکستان کا میڈیا آوازد ہے . کل ایک لسٹ جاری ہوئی جن ممالک میں میڈیا پر قدغنیں لگائی جاتی ہے ان میں عمران خان کا نام سرفہرست ہے . ہم افغانستان میں خود کو سٹیک ہولڈر سمجھتے ہیں لیکن سلامتی کونسل میں ہمیں وئی بلانے کو تیار نہیں ہے . شہبازشریف کا خوف اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ وہ اپنے اپنے سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرتا . پہلے ایف آئی اے جہانگیرترین اور ان کے بیٹے کیخلاف مقدمات درج کرتا ہے پھر کہتا ہے کہ ہمیں ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے . وہی ایف آئی اے شہبازشریف کو گرفتاری کی دھمکیاں دیتا ہے . سپریم کورٹ نے کہا نیب کو پولیٹیکل انجیئرنگ کیلئے استعمال کرتے ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین کی زبان بندی کیلئے استعمال ہوتا ہے . نیب کو اپنی حرکتوں کا معلوم نہیں ہے . چیئر مین نیب فیس دیکھتے ہیں کیس نہیں . جو فیس چیئر مین نیب کو اچھا نہیں لگتا اس کو اندر کردیتے ہیں . آپ کے اردگرد بہت سے لوگ ہیں جن کے فیس دیکھنے والے ہیں . جہاں تک چیئر مین نیب جا رہے ہیں اس سے واپسی کا راستہ نہیں ہے . تاریخ میں لکھا جائے گا آپ کیسے کیسے استعمال ہوئے . چیئر مین نیب نے جب پہلی بار عمران خان سے ملاقات کی ہمیں اسی وقت سمجھ آگئی . عامر کیانی،ندیم بابر کا فیس چیئر مین نیب کو بہت پسند ہے . عمران خان کو بابا رحمتے بار بار نہیں ملے گا . عمران کی وارن فنڈنگ کا کیس دوبارہ کھلے گا . زکوۃ اور خیرات کی رقم کھانے پر شیشے میں چہرہ تو دیکھا ہوگا . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس بار شہبازشریف کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دینگے . چیئر مین نیب فیس دیکھتے ہیں کیس نہیں .
متعلقہ خبریں