ملک روحوں اور تعویذ گنڈوں پر چل رہا ہے،شہباز شریف کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، ن لیگ ڈٹ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس بار شہبازشریف کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دینگے۔چیئر مین نیب فیس دیکھتے ہیں کیس نہیں۔چیئر مین نیب کو شہبازشریف کا فیس پسند نہیں اس لیے نئی انکوائریاں شروع کررہے ہیں۔عمران خان کے ساتھ چیئر مین نیب کا بھی نمبر آئے گا۔ بہاولپور سیٹ لائٹ ٹاؤن کیس میں نیب ملتان کو مئی 2020میں تفصیلی جواب جمع کراچکے ہیں۔نیب عمران خان کے کہنے پر شہبازشریف پر دوبارہ کیس بنارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس

کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا حکومت پر کوئی تنقید کرے تو ان پر ہر طرح کے مقدمات درج ہوتے ہیں۔اپوزیشن کے لیڈروں کے بارے میں حکومتی ترجمان گندی زبان استعمال کرتے ہیں ان کیخلاف کیوں مقدمات درج نہیں ہوتے۔ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ صرف حکومت مخالف لوگوں کیخلاف ایکٹیو ہوتا ہے۔شہبازشریف کیخلاف دوبارہ نئی انکوائری کی منظور ی دی گئی۔شہبازشریف کو صاف پانی میں گرفتار کیا بعد میں گرفتاری آشیانہ سکینڈل میں ڈال دی پھر معاملہ رمضان شوگر مل کے گندے نالے کا نکل آیا۔نیب کو عمران نیازی کی طرف سے دباؤ ڈالا گیا کہ شہبازشریف کیخلاف نیا کیس بناؤ۔شہبازشریف کومئی 2020میں ملتان نیب کی جانب سے ایک سوالنامہ آیا جس کا تفصیلی جواب جمع کراچکے ہیں۔شہبازشریف کی ضمانتوں میں واضع عدالتوں نے کہا شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی۔عمران نیازی اور چیئر مین نیب کان کھول کر سن لیں اس بار شہبازشریف کو جیل نہیں جانے دینگے۔شہبازشریف نے بہاولپور میں لال سوہنرا پارک کے متاثرین کو لیز پر زمین دی۔تمام سرکاری محکموں کی جانب سے تجاویز کے بعد متاثرین کو زمین لیز پر دی گئی۔ انہوں نے مزید کہاایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کا جو کیس بنایا اس پر نیب پہلے سے انکوائری کرچکا ہے۔کہاں ہے وہ شہزاد اکبر جو ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ پریس کانفرنس کرتا ہے اس کی گمشدگی کیلئے اشتہار دینا پڑے گا۔شہبازشریف ہر پیشی پر حاضر ہوئے اور مکمل تعاون کیا۔شہبازشریف کا نام آج بھی ای سی ایل میں ہے۔عمران خان کا جھوٹا احتساب اپنی موت آپ مرچکا ہے۔لاہور کا والٹن ایئر پورٹ اپنے دوست کو دے دیا گیا۔راولپنڈی رنگ روڈ اور راوی ریور ڈویلپمنٹ کے نام پر اربوں کی کرپشن ہوئی۔لیکن نیب کو ہوش نہیں آرہا۔مسلم لیگ(ن) نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کی۔براڈ شیٹ کو بائیس ارب کی ادائیگی آپ نے کی ہے۔اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی اب اجازت نہیں دینگے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ملک روحوں اور تعویذ گنڈوں پر چل رہا ہے۔عمران خان کے اہلخانہ عام لوگ ہیں۔ان کو مقدس روحیں نہ بنائیں۔پہلے سیاسی ورکروں تک آگ محدود تھی اب صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ہمارے چار کارکنوں کو مارا گیا۔اداروں کو سیاست سے پاک کرنے والوں نے ادارے متنازعہ بنادیے ہیں۔صحافیوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کیلئے لے جاتے ہیں۔حکومتی ترجمان کہتے ہیں کہ پاکستان کا میڈیا آوازد ہے۔کل ایک لسٹ جاری ہوئی جن ممالک میں میڈیا پر قدغنیں لگائی جاتی ہے ان میں عمران خان کا نام سرفہرست ہے۔ہم افغانستان میں خود کو سٹیک ہولڈر سمجھتے ہیں لیکن سلامتی کونسل میں ہمیں وئی بلانے کو تیار نہیں ہے۔شہبازشریف کا خوف اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ وہ اپنے اپنے سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرتا۔پہلے ایف آئی اے جہانگیرترین اور ان کے بیٹے کیخلاف مقدمات درج کرتا ہے پھر کہتا ہے کہ ہمیں ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔وہی ایف آئی اے شہبازشریف کو گرفتاری کی دھمکیاں دیتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا نیب کو پولیٹیکل انجیئرنگ کیلئے استعمال کرتے ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین کی زبان بندی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔نیب کو اپنی حرکتوں کا معلوم نہیں ہے۔چیئر مین نیب فیس دیکھتے ہیں کیس نہیں۔جو فیس چیئر مین نیب کو اچھا نہیں لگتا اس کو اندر کردیتے ہیں۔آپ کے اردگرد بہت سے لوگ ہیں جن کے فیس دیکھنے والے ہیں۔جہاں تک چیئر مین نیب جا رہے ہیں اس سے واپسی کا راستہ نہیں ہے۔تاریخ میں لکھا جائے گا آپ کیسے کیسے استعمال ہوئے۔چیئر مین نیب نے جب پہلی بار عمران خان سے ملاقات کی ہمیں اسی وقت سمجھ آگئی۔عامر کیانی،ندیم بابر کا فیس چیئر مین نیب کو بہت پسند ہے۔عمران خان کو بابا رحمتے بار بار نہیں ملے گا۔عمران کی وارن فنڈنگ کا کیس دوبارہ کھلے گا۔زکوۃ اور خیرات کی رقم کھانے پر شیشے میں چہرہ تو دیکھا ہوگا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

10 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

20 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

30 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

42 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

48 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

58 mins ago