طلبہ امتحان میں نقل نہیں کرسکیں گے، رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن کام آیا نہ ہی میٹرک بورڈ کے دعوے درست ثابت ہوئے۔کراچی میں نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کلاس نہم سائنس کا آج پہلا پرچہ ریاضی کا تھا۔ مگر پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے لگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔
امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے جانے اور طلبہ کے موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔طلبہ کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ہونے کا معلوم نہیں ہوا۔ پیپر آسان تھا، حل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ کراچی میں نہم سائنس گروپ کے 15 لاکھ 6 ہزار 522 جبکہ جنرل گروپ کے ایک لاکھ 8 ہزار 624 طلباء امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔شہر میں 443 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تمام امتحانی مراکز اور پرچوں کی تقسیم رینجرز کے سپرد کی جائے، نوجوان نسل کی حوصلہ شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، موجودہ صورتحال سےثابت ہوگیا کہ وزیرتعلیم سعید غنی ابھی زیرتعلیم ہیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پرچی پر آئےچیئرمین صوبےکے نوجوانوں کو بھی پرچی پاس بنانا چاہتے ہیں۔ وزیرتعلیم اور مشیر کو ہنگامی بنیادوں پر گراؤنڈمیں ہونا چاہیے تھا جبکہ دونوں ایک دوسرے پر ذمےداری ڈال کر بھاگ رہےہیں۔ادھر جنرل ہسپتال کے پاس گرینڈ میڈیکل سٹوڈنٹس الائنس نے احتجاج کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت امتحان میں فیل کر کے نوکریاں نہ دے کر نااہلی چھپانا چاہتی ہے، حکومت کے نافذ کردہ پی ایم سی ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ این ایل ای کالا قانون مسترد کرتے ہیں، پی ایم سی ایکٹ نفاذ کیلئے سٹیک ہولڈرز اور طلباء تنظیموں کو اعتماد میں لیں۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ5 سال میں داخلہ لینے والوں کو بغیر این ایل ای لائسنس فراہم کیا جائے اور ایف سی پی ایس پارٹ ون اور جے کیٹ کو ختم کیا جائے۔

Recent Posts

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

4 mins ago

ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران حریم فاروق کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو…

11 mins ago

کراچی میں ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی،باقی دالیں بھی مہنگی

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی کی مارکیٹ میں ہول سیل میں چنے کی دال ایک ہفتے…

17 mins ago

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ؛ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آئیڈیاز 2024ء کی دوسری اسٹیرنگ…

21 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکڑانک میڈیا پر عدالتی رپورٹنگ پر پابندی…

35 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ…

53 mins ago