پاکستانی آم کے ذائقے اور خوشبونے اسے منفرد بنا دیا،چین میں پاکستانی آم کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

شنگھائی(قدرت روزنامہ)چین میں پاکستانی آم کی مقبولیت میں اضافہ دیکھاگیا۔شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین حیدر نے رواں ہفتے میں پاکستانی آم کی مقبولیت میں اضافے کے لئے شنگھائی کے مرکزی کاروباری ضلع ہانگ چھیاؤ کا خصوصی دورہ کیا جسے دریائے یانگسی کے ڈیلٹاکا دل کہا جاتا ہے۔حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کا آم پیدا ہوتا ہے جو 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کو برآمد کیا جاتا ہے۔ منفرد معیار کی مٹی، درجہ حرارت اور آم اگانے کی ایک طویل تاریخ نے پاکستانی آم کے ذائقے اور خوشبو کو منفرد بنا دیا ہے۔ پاکستان

میں اسے پھلوں کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔ہانگ چھیاؤ امپورٹ کموڈیٹیز نمائش و تجارت مرکز میں ایک خصوصی پروموشن سیشن کا انعقاد کرتے ہوئے حسین حیدر نے کہا کہ آم صرف ایک پھل نہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جب لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملتے ہیں تو وہ انہیں آم کا تحفہ دیتے ہیں۔ پاکستانی آم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید میٹھا کرے گا اور چینی صارف مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کرے گا۔ایک مقامی صارف وانگ جوآن نے شنگھائی کے ہمسائیہ صوبے جیانگسو میں اپنے خاندان کے لئے چونسہ آم کا فوری آن لائن آرڈر دیتے ہوئے کہا کہ چونسہ آم انتہائی میٹھا اور منفرد خوشبو کاحامل ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے خاندان کے افراد بھی اسے کھائیں۔حسین حیدر نے بتایا کہ چونسہ آم پاکستان میں پائی جانے والی اس پھل کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ مشہور ہے، جو باقی اقسام کے مقابلے میں زیادہ خوشبودار، زیادہ میٹھا، پتلے چھلکے کے ساتھ سائز میں چھوٹا ہوتا ہے تاہم نقل و حمل کی دشواریوں کی وجہ سے، پاکستانی آم اب بھی دریائے یانگسی کے ڈیلٹا کے علاقے کے رہائشیوں کے لئے ایک نئی چیز ہے۔حسین حیدر نے بتایا کہ آم کے پکنے کا موسم جون سے اگست تک ہوتا ہے، اس لئے پاکستانی آموں کی ہر سال نومبر میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے 6 روزہ ایونٹ میں نمائش کرنا مشکل ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہانگ چھیاؤامپورٹ کموڈیٹیز نمائش و تجارت مرکز کے تعاون سے ایکسپو کے 6 +365 دن کے غیر محدود مدت کی نمائش اور تجارتی ڈسپلے کی سہولت سے پاکستانی آم سی آئی آئی ای کی اس خصوصیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ہانگ چھیاو امپورٹ کموڈیٹیز نمائش و تجارتی مرکز سے منسلک ژو جنگ نے کہا کہ شنگھائی اور جیانگسو کے قریبی شہر سوزہو میں بیک وقت پروموشن سیشن منعقد کرنے سے پاکستانی آم علاقے کے گھرانوں تک اپنے سفر میں تیزی لائیں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago