ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی آئندہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے ان کے بہنوئی ایوش شرما ہی آﺅٹ ہوگئے ہیں .
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے .
اس فلم میں ان کے بہنوئی ایوش شرما اور قریبی دوست کے بیٹے ظہیر اقبال بھی اہم کردار ادا کررہے تھے . رپورٹس کے مطابق آیوش کو فلم کی پروڈکشن ٹیم سے کچھ معاملات پر اعتراضات تھے جو بڑھتے بڑھتے شدید ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے فلم ہی چھوڑ دی .
سلمان خان کی فلم میں ایوش شرما کے ساتھ ظہیر اقبال بھی اہم کردار ادا کررہے تھے، ظہیر اقبال سلمان خان کے بچپن کے دوست کے بیٹے ہیں ، تاہم اب ظہیر اقبال بھی فلم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ دوسرا اداکار شامل کیا جائے گا .
. .