ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور ماڈل دیا مرزا فلائٹ کا رخ موڑنے اور 3 گھنٹے اُس میں انتظا کرانے پر ایئرلائن حکام پر پھٹ پڑیں .
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیا مرزا اپنی حالیہ پرواز کا رخ موڑے جانے پر ایئر لائن پر سیخ پا ہوگئیں .
ان کا کہنا تھا کہ جہاز سے اترنے سے پہلے مجھے اور دیگر مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور وہاں انتظامیہ میں سے کوئی مدد گار بھی نہ تھا .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی اداکارہ نے 20 مئی بروز جمعہ فلائٹ منسوخ ہونے کے بعد ایئرلائن سے مدد نہ ملنے پر شکایت کی اور کہا کہ اس دوران میرا اور دیگر مسافروں کا سامان غائب تھا . وہ ممبئی سے بذریعہ پرواز دہلی آرہی تھیں، لیکن فلائٹ کا رخ موڑ کر اُسے جے پور میں لینڈ کیا گیا . انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر مسافروں سے کہا گیا کہ وہ اترنے سے پہلے 3 گھنٹے تک فلائٹ کے اندر انتظار کریں، اس کے بعد بتایا گیا کہ پرواز منسوخ کردی گئی ہے اور آپ لوگ اتر جائیں .
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایئرپورٹ پر انتظامیہ نے ہمارے سامان سے متعلق کوئی مدد کی پیشکش کی نہ ہی اس متعلق جواب دیا . دیا مرزا اپنی اگلی فلم دھک دھک کے ذریعے فلم بینوں کو پردے پر نظر آئیں گی، فلم کو تاپسی پنو و دیگر نے پروڈیوس کیا ہے، جو 2023 میں ریلیز کی جائے گی .
. .