پرواز کا رخ موڑنے اور پھر گھنٹوں انتظار کرائے جانے پر اداکارہ دیا مرزا پھٹ پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور ماڈل دیا مرزا فلائٹ کا رخ موڑنے اور 3 گھنٹے اُس میں انتظا کرانے پر ایئرلائن حکام پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیا مرزا اپنی حالیہ پرواز کا رخ موڑے جانے پر ایئر لائن پر سیخ پا ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہاز سے اترنے سے پہلے مجھے اور دیگر مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور وہاں انتظامیہ میں سے کوئی مدد گار بھی نہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی اداکارہ نے 20 مئی بروز جمعہ فلائٹ منسوخ ہونے کے بعد ایئرلائن سے مدد نہ ملنے پر شکایت کی اور کہا کہ اس دوران میرا اور دیگر مسافروں کا سامان غائب تھا۔ وہ ممبئی سے بذریعہ پرواز دہلی آرہی تھیں، لیکن فلائٹ کا رخ موڑ کر اُسے جے پور میں لینڈ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر مسافروں سے کہا گیا کہ وہ اترنے سے پہلے 3 گھنٹے تک فلائٹ کے اندر انتظار کریں، اس کے بعد بتایا گیا کہ پرواز منسوخ کردی گئی ہے اور آپ لوگ اتر جائیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایئرپورٹ پر انتظامیہ نے ہمارے سامان سے متعلق کوئی مدد کی پیشکش کی نہ ہی اس متعلق جواب دیا۔دیا مرزا اپنی اگلی فلم دھک دھک کے ذریعے فلم بینوں کو پردے پر نظر آئیں گی، فلم کو تاپسی پنو و دیگر نے پروڈیوس کیا ہے، جو 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

Recent Posts

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

17 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

20 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

23 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

37 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

52 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

1 hour ago