وسیم اکرم نے کراچی کے عوام سے معافی مانگ لی

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم باؤلر وسیم اکرم نے کراچی کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ صرف ہم کراچی والے ہی گندے ہیں لیکن حقیقتاً ہم سب ہی گندے ہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو جو دریائے نیلم پر بنائی گئی اس میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں کہیں سوئٹزرلینڈ میں نہیں بلکہ یہ خوبصورت مقام پاکستان میں واقع دریائے نیلم ہے .

مزید پڑھیں: وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ ایک مرتبہ پھر سی ویو پر موجود کچرے پر برہم ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی والوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی صفائی کا خیال نہیں رکھتے لیکن غلطی ہو گئی کیوں 'ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں' . سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میرے عقب میں دریائے نیلم ہے اور ساتھ ساتھ اس کے قریب موجود گندگی کے ڈھیر کی بھی نشاندہی کی . واضح رہے کہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی میں ساحل سمندر پر کچرے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف باقاعدہ مہم چلا چکے ہیں . گزشتہ سال اکتوبر میں وسیم اکرم نے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی تھی اور ساحل سمندر پر موجود کچرے کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے سوچا تھا کہ ہفتے کا پہلا دن ہے تو ساحل سمندر جا کر مزا آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کردی . انہوں نے ویڈیو میں سمندر پر موجود کچرا دکھاتے ہوئے مزید کہا تھا کہ یہ حال دیکھیں، اس کچرے کا مورد الزام ہم نے کسی کو نہیں ٹھہرانا بلکہ بطور قوم خود کو الزام دینا ہے، یہ شرمناک ہے، پوری دنیا کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، لوگ خوبصورت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خوبصورت ہیں لیکن گندے بھی ہیں یہ بات تو مانیں . اسی دن شنیرا اکرم نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سی ویو پر موجود تھیں اور ارد گرد بہت زیادہ کچرا تھا . وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مختلف ٹوئٹس میں لکھا تھا کہ ہمارا شہر روزانہ ہمیں بتارہا ہے کہ وہ تکلیف میں ہے، ہم مدد کے لیے چیخ رہے ہیں لیکن کوئی ہماری آواز نہیں سن سکتا . ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا اکرم نے لکھا تھا کہ یہ گندگی صرف ساحل پر نہیں ہے، یہاں ہر جگہ کچرا موجود ہے . ، یہ کچرا گلی، کوچوں، ہماری دکانوں کے باہر، دفاتر کے سامنے، اسکولز کے پاس، خالی زمین پر، ہمارے گھروں کے باہر، ہمارے واحد ساحل پر ہے اور ہمارے سمندر میں ہے، ہم اس میں تیر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں