لاہور: شہر کا موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیش گوئی

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ آج بروز منگل بھی شہر کا موسم ابر آلود رہے گا جبکہ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہوگی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات شہر میں آنے والے طوفان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز بارش اور کہیں بوندا باندی ہوتی رہی .

شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا .

جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکیس کی شرح 55 ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات نے آج بروز بدھ شہر کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں