لاہور(قدرت روزنامہ) گلوکار ابرارالحق نے بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گانے کو بلا اجازت استعمال کرنے پر عدالت سے رجوع کریں گے . میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم جگ جگ جیو کل ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں ابرارالحق کا گانا’’نچ پنجابن‘‘ استعمال کیا گیا ہے .
ابرارالحق نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا ، عدالت جا کر ہرجانہ وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ کرن جوہر کی طرح کے ہدایتکاروں کو نقل کئے گئے گانے استعمال نہیں کرنے چاہئیں، بھارت میں میرے چھٹے گانے کی نقل کی گئی ہے .
. .