بے گناہ پولیس اہلکار کی شہادت ثبوت ہے عمران خان دہشتگرد ہے ‘ رانا ثنااللہ نے حساب لینے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ بے گناہ پولیس اہلکار کی شہادت ثبوت ہے کہ عمران خان دہشتگرد ہے ،پولیس اہلکار کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں،خونی مارچ ہوگا کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے .

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں،فائرنگ ثبوت ہے کہ یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے ،گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لیاگیا ہے، قانون جواب لے گا .

انہوں نے کہا کہ عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں ،پولیس اہلکار کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ،ملک میں خانہ جنگی، افراتفری ، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے ،شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہداء پیکج دیں گے ،شہید اہلکار کے اہل خانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی ،عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے ،شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے .

. .

متعلقہ خبریں