بچوں کی موجیں لگ گئیں ، گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ، کتنے ماہ سکول بند رہیں گے ؟

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا . بچوں کی موج مستی کا وقت شروع ہو گیا .

سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کی گھنٹی بج گئی . محکمہ تعلیم سندھ نے
موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا . تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا . نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے . یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات ہوں گی . شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں