کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کنگنا رناوت کیلئے تعریفی ٹوئٹ کی تھی؟حقیقت کیاہے ،جانیں تفصیلات اس خبرمیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اس اسٹوری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے
ایک پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔اس پیغام میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے اور ان کی آنے والی فلم دھاکڑ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے تعریفی کلمات کہے گئے ہیں۔لیکن یہاں قابلِ غور بات یہ ہے کہ کیا واقعی مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم پاکستان کے پاس اتنی فرصت ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کرپھرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے لئے تعریفی کلمات بھی کہیں گے؟تاہم اگر اس ٹوئٹ پر غور کیا جائے تو شہبازشریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے۔ مزید تسلی ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرکی ٹوئٹ سے ہوئی جب انہوں نے وضاحت کی کہ کنگنا کے اسکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے نام سے منسوب کیا جانے والا یہ جعلی اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے ’رمیز راجہ لائیو‘ نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔

Recent Posts

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

11 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

13 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

14 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

24 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

31 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

33 mins ago