کامیاب جوان پروگرام میر پور کا رہائشی عادل ندیم اسکل اسکالرشپ منصوبے کے تحت ہزاروں روپے کمانے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی،1 لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں نے جدید کورسز میں تربیت مکمل کر لی،تربیتی پروگرام پر وفاقی حکومت کی جانب سے 10 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی،ہائی ٹیک کورسز اور ووکیشنل ٹریننگ کس طرح نوجوانوں کو با اختیار بنا رہی ہے؟سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کیلئے خصوصی ویڈیو جاری کر دی،میر پور کے رہائشی عادل ندیم نے اسکل اسکالرشپ منصوبے کے تحت ہزاروں روپے کمانے لگا،جدید کورسز مکمل کرنے پر ڈالرز میں بھی آن لائین آمدنی ہونے لگی۔ عادم ندیم نے

کہاکہ ویب ڈیزائننگ شوق تھا جسے کامیاب جوان اسکل اسکالرشپس کے ذریعے پورا کیا، تربیت مکمل کرتے ہی ملازمت بھی مل گئی۔ عادل ندیم نے کہاکہ آن لائین سروسز کی فراہمی سے بھی ماہانہ 50 ہزار روپے تک کما رہا ہوں، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے نوجوانوں پر انویسٹ کر رہی ہے، نوجوان جدید کورسز میں تربیت حاصل کر کے خود کو روزگار کے قابل بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ جدید ہائی ٹیک کورسز اور ووکیشنل ٹریننگ بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جا رہی ہے، گھر میں فارغ بیٹھنے سے بہتر ہے آج ہی اسکل اسکالرشپس پروگرام کا حصہ بنیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آپ کی تکنیکی تربیت کیلئے وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

1 min ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

11 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

21 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

33 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

39 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

50 mins ago