جو حالات پیدا کردیے گئے ان پر بہت دکھ ہے، جہانگیر ترین

لودھراں (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جو حالات پیدا کر دئیے گئے ان پر بہت دکھ ہے، میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس پر بے حد مشکور ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقے سے دوری کا باعث بنی، میں نے 10 سال تک ان تھک جدوجہد کی۔اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی، جہانگیر ترین حکم کریں، آج ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ ایم پی اے نذیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، کل بھی ہوں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago